LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

سڈنی واقعہ ، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

Web Desk

15 December 2025

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جس کے پیش نظر حکام نے اضافی حفاظتی اقدامات کی تصدیق کر دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ اوول کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔ اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا کے پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس اہلکار شامل ہوتے ہیں اور انہیں اضافی اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔پولیس کمشنر کے مطابق رسپانس سیکشن چند سال قبل قائم کیا گیا تھا جو عوامی مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیتا ہے۔ یہ یونٹ اسٹیڈیم کے اطراف تعینات رہے گا اور شائقینِ کرکٹ کی حفاظت یقینی بنائے گا۔ساؤتھ آسٹریلیا کے وزیرِ اعلیٰ پیٹر مالیناؤسکاس نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، پولیس پہلے ہی اسٹیڈیم انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ سڈنی کے ساحلی علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔