LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Web Desk

22 December 2025

پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا ہے جس کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹریز کی سرپرستی کی جائے گی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف کروایا جائے گا جبکہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مجوزہ بل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دینے، فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی شقیں شامل ہیں، اس کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے جبکہ فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اس بل کے تحت فلم کے ذریعے پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔