LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

معروف انیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے رائٹر ’ڈین مک گراتھ‘ چل بسے

Web Desk

17 November 2025

ایمی ایوارڈ یافتہ معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اور اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل انتھونی مک گراتھ المعروف ڈین مک گراتھ فالج کے باعث چل بسے۔

وہ امریکی ٹی وی اور مزاحیہ تحریر کی دنیا میں ایک معتبر اور بااثر نام تھے، انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم حاصل کی، تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ڈین مک گراتھ MIT میں کمپیوٹر گیمز ڈیزائن کرنے میں بھی مصروف رہے، ہالی ووڈ جانے سے قبل وہ سرکاری اسپتالوں، کلینکس اور ایمرجنسی وارڈز میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دیتے رہے۔