LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

کمپیوٹر ہیک کرنے کے لیے فلم ’دی اوڈیسی‘ کا استعمال، ہوشرُبا انکشاف

Web Desk

8 August 2026

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دی اوڈیسی‘ (The Odyssey) کی مبینہ مفت ڈیجیٹل کاپیوں کے ذریعے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی بِٹ ڈیفینڈر (Bitdefender) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال کی مقبول ترین فلموں میں شمار ہونے والی ’دی اوڈیسی‘ کو ابھی تک باضابطہ طور پر کسی بھی ڈیجیٹل یا او ٹی ٹی (OTT) پلیٹ فارم پر جاری نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملہ آوروں نے غیر قانونی اور پائریٹڈ سائٹس پر فلم کے نام سے ایک خطرناک وائرس ’لوما اسٹیلر‘ (Luma Stealer) پھیلانا شروع کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی صارف فلم کی ویڈیو فائل سمجھ کر اسے ڈاؤن لوڈ اور اوپن کرتا ہے، لوما اسٹیلر میلویئر فوری طور پر سسٹم میں فعال ہو جاتا ہے۔ یہ وائرس براؤزر میں محفوظ شدہ پاس ورڈز، کریڈٹ کارڈ و بینکنگ ڈیوٹیلز، ذاتی فائلز اور دیگر حساس ڈیٹا چوری کر کے ہیکرز کو بھیج دیتا ہے۔ ماہرینِ سیکیورٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پائریٹڈ اور غیر مصدقہ ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ سے مکمل گریز کریں اور صرف قانونی پلیٹ فارمز پر ہی بھروسہ کریں۔