LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، معاشی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے سینیٹ کمیٹی نے نیپرا سے تمام آئی پی پیز کی تفصیلات طلب کرلیں پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت آزاد کشمیر الیکشن، بلاول شکست تسلیم کرکے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں: احسن اقبال بحیرہ کیسپین میں ایرانی جہاز پر حملہ، روس کا یوکرین پر سخت ردعمل الزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کریں: مریم نواز آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے: بلاول بھٹو ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، مگر مہنگائی بدستور بڑا چیلنج ہے: ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اپنے لائف پارٹنرز کو دھوکہ دینے والے 2 ملازمین کو کمپنی نے برطرف کر دیا

Web Desk

15 November 2025

امریکا سے تعلق رکھنے والی نٹالی ڈاسن نامی کاروباری خاتون نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے اپنی کمپنی کے 2 ملازمین کو اس وقت فوری طور پر نوکری سے برطرف کر دیا جب یہ بات میرے علم میں آئی کہ دونوں کا آپس میں غیر ازدواجی رشتہ قائم ہے۔
امریکی خاتون نے بتایا کہ میں اس طرح کی ’’بددیانتی‘‘ کو کمپنی کے ماحول کیلئے خطرہ سمجھتی ہوں کیونکہ میرے نزدیک ذاتی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات ایک دوسرے سے جدا نہیں کی جا سکتیں، میں بے ایمان لوگوں کو اپنی کمپنی میں برداشت نہیں کر سکتی، جیسے ہی مجھے اس بات کی خبر ملی، میں نے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر فیصلہ کر لیا کہ میں ایسے لوگوں کو اپنے ارد گرد نہیں رکھ سکتی

دورانِ انٹرویو اینکر نے سوال کیا کہ کیا وہ کسی ملازم کو صرف اس وجہ سے نکال دیں گی کہ وہ اپنے شریکِ حیات کو دھوکا دے رہا ہے؟ تو اس پر نٹالی ڈاسن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص اُس انسان سے بے وفائی کر سکتا ہے جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا وعدہ کیا ہو، تو وہ اپنے کام، اپنی ٹیم اور ہمارے کلائنٹس سے بھی بے ایمانی کر سکتا ہے، ایسا شخص کمپنی کیلئے بوجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان وہی ہوتا ہے جو گھر پر ہے، وہی دفتر میں، اگر کسی کو ذاتی زندگی میں ایمانداری کا مسئلہ ہے تو وہی مسئلہ اس کی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی جھلکے گا، ایک لیڈر کے طور پر میری ذمہ داری ہے کہ میں ایک ایسا ماحول بناؤں جو اعتماد اور جواب دہی پر مبنی ہو۔