پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی
Web Desk
29 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کو لے کر چین کا خلائی مشن شین ژو 23 کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس اتر گیا ہے۔ اس مشن میں محمد ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا باز، مشن کمانڈر ژانگ ژی یوان اور ہانگ کانگ کی پہلی خاتون خلا باز لائی کا ینگ بھی زمین پر واپس پہنچی ہیں، جو گزشتہ چھ ماہ سے چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق خلائی کیپسول نے شمالی چین کے صحرائی علاقے میں واقع جی چوان لانچنگ سینٹر کے قریب ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر محفوظ لینڈنگ مکمل کی۔
محمد ذیشان علی 25 نومبر کو شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوئے تھے اور چین کے خلائی سٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بطور پے لوڈ سپیشلسٹ خلا میں پانچ روزہ قیام کے دوران پاک چین اشتراک سے چار سائنسی و حیاتیاتی تجربات مکمل کیے، جبکہ مشن کی واپسی پاکستان کی خلائی تاریخ اور سپارکو کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق تیانگونگ خلائی سٹیشن میں قیام کے دوران خلا بازوں نے گرین مائیکرو فیکٹری کے قیام اور کمپوزٹ مٹیریل کی ہیلنگ ایفیشنسی کے ٹیسٹ کیے، جبکہ ذیشان علی نے ہائبرڈ کمپوزٹ شیلڈ اور کوئنوا سیڈز سے متعلق خلا میں تجربات سرانجام دیے۔
متعلقہ عنوانات
ستاروں کا راستہ دوستی سے روشن، یہ ناقابل فراموش لمحہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا: محمد ذیشان
29 November 2026
ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر
29 November 2026
دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا
29 November 2026
بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع
29 November 2026
پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ
29 November 2026
اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع
29 November 2026
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب
29 November 2026