بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دبئی میں بلاک چین، ڈیجیٹل اثاثوں، مصنوعی ذہانت اور ویب تھری ٹیکنالوجی سے متعلق عالمی کانفرنس ’’بلاک چین لائف 2026ء‘‘ یکم اور دو دسمبر کو دبئی فیسٹیول سٹی کے فیسٹیول ایرینا میں منعقد ہو گی۔
منتظمین کے مطابق اس عالمی فورم میں 130 ممالک سے 15 ہزار سے زائد شرکا کی آمد متوقع ہے، جبکہ 200 سے زائد نمائشی اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے۔
کانفرنس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان، بین الاقوامی سرمایہ کار، مالیاتی ماہرین، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے وابستہ ادارے اور جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے کاروباری افراد شریک ہوں گے، جہاں بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور جدید مالیاتی نظام سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ’’بلاک چین لائف اینڈ اے آئی فیوچر ویک‘‘ کے تحت 6 دسمبر تک 300 سے زائد ضمنی تقریبات کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ عالمی سرگرمیاں پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین، سافٹ ویئر ڈویلپرز، اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے بین الاقوامی روابط قائم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔
دبئی میں اس نوعیت کی کانفرنسوں کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی اداروں کو راغب کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ مرکزی کانفرنس سے قبل مختلف مقامات پر کاروباری ملاقاتوں، تکنیکی ورکشاپس اور سرمایہ کاروں کے رابطوں پر مبنی ضمنی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ستاروں کا راستہ دوستی سے روشن، یہ ناقابل فراموش لمحہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا: محمد ذیشان
29 November 2026
ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر
29 November 2026
پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی
29 November 2026
دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا
29 November 2026
پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ
29 November 2026
اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع
29 November 2026
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب
29 November 2026