LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب

اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان

Web Desk

29 November 2026

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور دمام کے لیے مسافر اور کارگو پروازوں کی معطلی 31 دسمبر 2026ء تک برقرار رکھنے سے متعلق سفری اطلاع جاری کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتحاد ایئرویز کی سعودی عرب کے دیگر شہروں کے لیے فضائی خدمات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ دیگر اماراتی فضائی کمپنیاں بھی بعض سعودی روٹس پر اپنی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کر رہی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ سفری اطلاع متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے، بالخصوص ان افراد کے لیے جو عمرے، کاروباری سرگرمیوں یا خاندانی ملاقاتوں کے لیے سعودی عرب جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ فضائی کمپنی کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس کے ذریعے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کر لیں تاکہ ممکنہ تاخیر، منسوخی یا دیگر سفری دشواریوں سے بچا جا سکے۔