پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ
Web Desk
29 November 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے زیرِ اہتمام بنگلا دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر کہی۔
عطا اللہ تارڑ نے بنگلا دیشی صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے صحافیوں کے درمیان روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم میں اضافے کا باعث بنے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بنگلا دیشی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سال سے ان کے منتظر تھے، وہ اپنے گھر آئے ہیں اور لاہور شہر کھلے دل سے انہیں خوش آمدید کہتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر
29 November 2026
پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی
29 November 2026
دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا
29 November 2026
بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع
29 November 2026
اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع
29 November 2026
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب
29 November 2026
ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم
29 November 2026