ابوظہبی میں کاروباری لائسنس سے کاروبار کے آغاز تک کا وقت 53 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر
Web Desk
29 November 2026
ابوظہبی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے تجارتی لائسنس کے حصول سے کاروبار کے باقاعدہ آغاز تک درکار وقت میں اوسطاً 53 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں پانچ اہم معاشی شعبوں میں انتظامی طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ کاروبار شروع کرنے کے مراحل کو تیز اور سہل بنایا جا سکے۔
محکمہ اقتصادی ترقی کے انڈر سیکرٹری حمد سیاح المزروعی کے مطابق اس منصوبے میں 16 مقامی اور وفاقی سرکاری ادارے شریک ہیں۔ اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے کاروباری مراحل میں 31 فیصد جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے استعمال ہونے والے مختلف انتظامی پلیٹ فارمز کی تعداد میں 77 فیصد کمی لانے کا ہدف بھی رکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی اصلاحات خوراک و مشروبات، تعلیم، صحت، بیوٹی اینڈ ویلنس اور صنعتی شعبوں میں متعارف کروائی جا رہی ہیں، جبکہ ان اقدامات سے ابوظہبی میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بھی مستقبل میں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے کیونکہ انتظامی مراحل کم ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز نسبتاً آسان ہو سکے گا۔
محکمہ اقتصادی ترقی کے مطابق مختلف انتظامی مراحل کو باہم مربوط کرنے اور غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت بعض اصلاحات مکمل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر پر عمل درآمد جاری ہے، اور مقررہ اہداف کی کامیابی کا جائزہ کاروباری اداروں کے عملی تجربات اور انہیں پیش آنے والی مشکلات کی بنیاد پر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ستاروں کا راستہ دوستی سے روشن، یہ ناقابل فراموش لمحہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا: محمد ذیشان
29 November 2026
پاکستانی محمد ذیشان اور 2 چینی خلا بازوں کی مشن مکمل کرکے زمین پر کامیاب واپسی
29 November 2026
دبئی میں ملازمت ختم ہونے پر بھی رہائشی ویزا ممکن، قانونی ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا
29 November 2026
بلاک چین لائف 2026ء کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کیلئے اہم مواقع
29 November 2026
پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، عطا تارڑ
29 November 2026
اتحاد ایئرویز کی ریاض اور دمام کیلئے پروازیں 31 دسمبر 2026ء تک معطل رکھنے کا اعلان
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں ریلوے سفر کا دائرہ وسیع، دو نئے مقامات کیلئے بکنگ شروع
29 November 2026
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب
29 November 2026