عالمی مالیاتی نظام میں کلائمٹ ریزیلینس کو مرکزی بنانا ہوگا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
Web Desk
11 December 2025
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام کو موسمیاتی لچک (کلائمٹ ریزیلینس) کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا، کیونکہ دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی خطرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ 2022 کے تباہ کن سیلابوں نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، جبکہ رواں سال بھی شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے باعث معاشی نمو میں نصف فیصد کمی کا خدشہ موجود ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات زیادہ تر مقامی وسائل سے کیے، لیکن بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے بھاری بیرونی مالی معاونت ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل ایمرجنسی سینٹر میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ارلی وارننگ سسٹم فعال ہو چکا ہے، مگر موسمیاتی موافقت کیلئے پاکستان کے اپنے وسائل ناکافی ہیں، اس لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے پیکیج میں سے ایک تہائی رقم کلائمٹ ریزیلینس کیلئے مختص کی گئی ہے، جبکہ آئی ایم ایف کے کلائمٹ ریزیلینس فنڈ کی پہلی قسط کے طور پر 200 ملین ڈالر پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان موسمیاتی ترجیحات کو قومی بجٹ میں مرکزی حیثیت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
خطاب میں وزیرِ خزانہ نے پاک–امریکا تعلقات کی بہتری، ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، جس کا 7 ارب ڈالر کا فنانشل کلوز مکمل ہو چکا ہے اور 2028 تک ملکی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا، چین اور جی سی سی ممالک سے مزید سرمایہ کاری کی توقع ہے، جبکہ سی پیک فیز 2.0 کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کاروبار برائے کاروبار (B2B) شراکتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026