LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ

برقی کچرے سے نمٹنے کیلئے ’چاکلیٹ‘ سے بنا سرکٹ بورڈ تیار

Web Desk

21 January 2026

انجینئرز نے الیکٹرانک کچرے میں نمایاں کمی لانے کے لیے بائیوڈیگریڈیبل سرکٹ بورڈ کی ایک بالکل نئی قسم تیار کر لی ہے، جو ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

اس جدید سرکٹ بورڈ کو یونیورسٹی آف گلاسگو کی تحقیقاتی ٹیم نے تیار کیا ہے، جو کاغذ، بایو پلاسٹک اور حتیٰ کہ چاکلیٹ جیسے قدرتی مواد سے بنایا جا سکتا ہے۔ یہ سرکٹ بورڈ عام مٹی میں محفوظ طریقے سے تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی ممکن ہو سکے گی۔

تحقیق کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی میں روایتی تانبے کے بجائے زنک کا استعمال کیا گیا ہے، جسے بایوڈیگریڈیبل سطحوں پر پرنٹ کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار الیکٹرانک سرکٹ بورڈز کی دنیا میں ایک انقلابی تبدیلی ہے۔

نئے تیار کردہ سرکٹ بورڈز کارکردگی کے لحاظ سے روایتی سرکٹ بورڈز کے برابر ہیں اور انہیں ایل ای ڈی کاؤنٹرز اور درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز سمیت مختلف آلات میں کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے۔