LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

دماغ میں پیوند لگانے کا مختصر اور نسبتاً آسان طریقہ تیار

Web Desk

11 August 2026

شنگھائی کی تکنیکی کمپنی “سٹیر میڈ ٹیکنالوجی” (StairMed Technology) نے دماغ میں پیوند (Brain Implant) لگانے کا ایک نیا اور آسان طریقہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے تحت کھوپڑی کھولنے کی پیچیدہ سرجری کے بغیر یہ عمل صرف 10 منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا। کمپنی کے شریک بانی ژاؤ ژینگ تو کے مطابق اس طریقہ کار میں آلہ گردن کی رگ کے ذریعے جسم میں داخل کر کے خون کی نالیوں کے راستے دماغ تک پہنچایا جاتا ہے اور اسے دماغی بافتوں کے بجائے خون کی نالی کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیا جاتا ہے۔ شنوو ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر دوان وان رو نے بتایا کہ درمیانے درجے کی مہارت رکھنے والا جراح بھی یہ پیوندکاری تقریباً 10 منٹ میں کر سکتا ہے، جبکہ روایتی دماغی سرجری یا دیگر طریقوں میں کھوپڑی کھول کر برقی آلات کی تنصیب کے لیے تقریباً 2 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت مختلف سرمایہ کاروں سے 1.1 ارب یوآن (تقریباً 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کی رقم حاصل کرنے والی یہ کمپنی فی الحال اپنے آلے کا بھیڑوں پر تجربہ کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز کے بعد یہ طریقہ کار کامیاب ثابت ہو جاتا ہے تو ہسپتالوں کے لیے برین کمپیوٹر انٹرفیس (BCI) ٹیکنالوجی کو طبی نظام کا حصہ بنانا انتہائی آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔