LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک معاہدۂ جنگ بندی خطرے میں: امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا خدشہ پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب امریکہ کا ایران پر باقاعدہ فوجی حملہ، متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، عالمی منڈی میں تیل مہنگا حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ

چینی محققین کا کارنامہ: آنکھ کی سرجری کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا

Web Desk

22 January 2026

چینی محققین نے آنکھ کی پیچیدہ سرجری کے لیے ایک خودکار روبوٹک نظام تیار کیا ہے، جو ریٹینا کی بیماریوں کے علاج میں سرجری کی درستگی اور حفاظت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔

یہ روبوٹ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے محققین نے تیار کیا ہے۔ تجربات کے مطابق، اس نے جانوروں پر کیے گئے سب ریٹینل اور انٹراویسکولر انجیکشنز 100 فیصد کامیابی کے ساتھ لگائے۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ یہ نظام ڈی تھری اسپیشل پرسیپشن، درست پوزیشننگ اور ٹریکٹری کنٹرول الگورتھمز استعمال کرتا ہے، جس سے روبوٹک بازو کی رہنمائی ممکن ہوئی۔

جانوروں اور آنکھ کے مصنوعی ماڈلز پر تجربات سے پتہ چلا کہ یہ روبوٹ دستی سرجری کی غلطیوں کو تقریباً 80 فیصد اور سرجن کنٹرول روبوٹک سرجری کے مقابلے میں 55 فیصد کم کر دیتا ہے۔