زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف
Web Desk
6 September 2026
بیجنگ: چین کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نے مستقبل میں زمین اور چاند کے درمیانی خلائی خطے (سیسلونر اسپیس) تک متوقع ملٹری اور اسٹریٹجک تنازعات کے پھیلاؤ کا تفصیلی سائنسی جائزہ لیا ہے۔
جرنل آف کمانڈ اینڈ کنٹرول میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں محققین نے ایسے منظرناموں کا احاطہ کیا ہے جن میں حریف ممالک کے خلائی جہاز ایک دوسرے کا تعاقب کرنے، دفاعی نظاموں کو چکمہ دینے اور اہم خلائی نقل و حمل کے راستوں پر تسلط حاصل کرنے کی صلاحیتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ ڈینگ ژاؤہوئی کے مطابق، سیسلونر اسپیس میں زمین اور چاند کی پیچیدہ کششِ ثقل کا فائدہ اٹھا کر خلائی جہازوں کو ایسے تزویراتی مقامات پر تعینات کیا جا سکتا ہے جہاں سے زمین کے نچلے مدار میں موجود اہداف پر اچانک کارروائی ممکن ہو۔
تحقیق میں خلائی راستوں کے “چوک پوائنٹس” (Choke Points) کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ایندھن کی بچت والے راستے آپس میں ملتے ہیں۔ چینی محققین کے مطابق ان مقامات پر تسلط حاصل کر کے کوئی بھی ملک براہِ راست فوجی تصادم کے بغیر اپنے حریف کے مشنز کو روکنے، تاخیر کا شکار کرنے یا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتا ہے، جس کے باعث سیسلونر خطہ مستقبل میں بین الاقوامی خلائی تنازعات کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026