چین میں خاتون نے چھتری کی مدد سے بلی کی جان بچا لی
Web Desk
1 October 2026
چین کے شہر لیوژو (گوانگشی خطے) میں ایک خاتون نے حیران کن اور بروقت ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلندی سے نیچے گرنے والی ایک بلی کو کھلی چھتری کی مدد سے زمین پر سخت ٹکرانے سے بچا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون باہر کھڑی تصویریں بنوا رہی تھیں کہ اچانک ایک بلی بلندی سے نیچے کی جانب گرنے لگی۔ خاتون نے ابتدائی طور پر اسے اپنے ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کی، مگر کامیابی نہ ملنے پر اپنے ہاتھ میں موجود کھلی چھتری آگے کر دی۔
بلی درست چھتری کے اوپر آ گری، جس نے ایک سیفٹی نیٹ (محفوظ جال) کا کام کیا اور بلی کی جان بچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلی ایک قریبی رہائشی کی پالتو تھی جو غلطی سے رات بھر گھر سے باہر رہ گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس دلچسپ اور سبق آموز واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین خاتون کی حاضر دماغی اور رحم دلی کی شدید تعریف کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
22 October 2026
سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
22 October 2026
شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کی شرارتیں، مسافروں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
22 October 2026
2045 تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہوں گے: جیف بیزوس کی پیش گوئی
21 October 2026
امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، 3 ایلیئنز ہلاک
21 October 2026
شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
20 October 2026
امریکا: گھوڑی کی 13 فٹ 6 انچ لمبی دم، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم
19 October 2026