LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

چین میں روبوٹس ریلوے مسافروں کی رہنمائی کرنے لگے

Web Desk

15 August 2026

چین کے شہر تیانجن میں ریل ٹرانزٹ انتظامیہ نے ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی آسان اور جدید ترین سفر کی سہولت کے لیے سمارٹ روبوٹس کا باقاعدہ آزمائشی استعمال شروع کر دیا ہے۔ حقیقی ماحول میں جاری اس ٹیسٹنگ کا مقصد روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت (AI) کو روزمرہ سفری خدمات میں شامل کر کے نظام کی کارکردگی کو تیز اور مؤثر بنانا ہے۔ سٹیشن پر آمد و رفت کے دوران مسافروں کو ان جدید روبوٹس کے ساتھ بات چیت کرتے اور ان کی خودکار صلاحیات کا مشاہدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت 10 سے زائد جدید روبوٹس کو مسافروں کی حقیقی آمدورفت کے دوران پانچ اہم شعبوں میں آزمایا جا رہا ہے، جن میں صفائی ستھرائی، معلومات کی فراہمی، سکیورٹی گشت و معائنہ، سکیورٹی چیکنگ میں معاونت اور خرید و فروخت میں رہنمائی شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کو تیزی سے حقیقی ماحول سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف تیز ہی نہیں بلکہ زیادہ سمارٹ اور خودکار بنایا جا سکے