LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر

ہوا بازی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، چین کے برقی مسافر طیارے کی پہلی پرواز کامیاب

Web Desk

16 November 2026

چین نے ہوا بازی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کا پہلا 10 ٹن وزنی اور 19 نشستوں کا حامل مکمل طور پر بیٹری سے چلنے والا تجارتی مسافر طیارہ ’سی ای 25 اے‘ (CE25A) کامیابی سے اڑا لیا ہے، جسے روایتی فضائی ایندھن کے متبادل اور فضائی آلودگی میں کمی کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سرکاری ایرو اسپیس کمپنی کومیک (COMAC)، بیٹری ساز ادارے سی اے ٹی ایل (CATL) اور شنگھائی جیاؤ تونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کردہ اس برقی طیارے نے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو میں دو پائلٹس اور ایک فلائٹ ٹیسٹ انجینئر کی موجودگی میں اپنی پہلی انسانی آزمائشی پرواز مکمل کی، جس کا مجموعی ٹیسٹ سیشن 57 منٹ اور 46 سیکنڈ جاری رہا جبکہ طیارے نے 16 منٹ سے زائد وقت فضا میں رہ کر 60.4 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ قبل ازیں 19 خودکار پروازیں مکمل کرنے والے اس طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ، حدِ پرواز 400 کلومیٹر اور بلندی 2 ہزار 400 میٹر ہے، جبکہ چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے طیارے کی تجارتی تیاری کے لیے ٹائپ سرٹیفکیٹ کی درخواست بھی وصول کر لی ہے۔