LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر ورلڈ پولیس سمٹ 2026ء، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سربراہ 2 اہم سیشنز سے خطاب کریں گ

ابوظہبی: بچوں میں کاروباری و تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والا ہوامیر فریجنا فیسٹیول اختتام پذیر

Web Desk

16 November 2026

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہونے والے تین روزہ ’ہوامیر فریجنا فیسٹیول‘ کا دوسرا ایڈیشن 15 نومبر کو شاندار ثقافتی و خاندانی سرگرمیوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

ایمریٹس پیلس مینڈارن اورینٹل میں 13 سے 15 نومبر تک منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ فیسٹیول کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ تین روزہ میلے میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے، نوجوانوں میں کاروباری رجحانات پیدا کرنے، اماراتی ثقافت کے فروغ اور صحت مند خاندانی سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

فیسٹیول میں معروف اماراتی گلوکار عبداللہ بالخیر، گلوکارہ اریام، رویدہ المحروقی، اداکارہ زینب العسکری اور لبنانی فنکارہ کلاڈیا الشمالی سمیت خطے کے مختلف نامور فنکاروں اور میڈیا شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام میں متنوع ثقافتی سرگرمیوں، بچوں کے فیشن شوز اور تفریحی تقریبات کا بھی بھرپور اہتمام کیا گیا، جن کا بنیادی مقصد بچوں اور خاندانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تعمیری و تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا تھا۔

المنصوری گروپ برائے نمائش و کانفرنسز کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی کاروباری سرگرمیوں سے روشناس کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جہاں کم عمر کاروباری افراد کے لیے تجارتی اسٹالز، اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش، براہِ راست خرید و فروخت اور عملی کاروباری تجربات کے بہترین مواقع فراہم کیے گئے۔

اماراتی ورثے اور روایات کو اجاگر کرنے کے لیے میلے میں روایتی سرگرمیوں، بچوں کی گھڑسواری اور بازبانی (فالکنری) سے متعلق خصوصی پروگرام بھی شامل تھے۔ فیسٹیول کی نمایاں منتظم منیٰ المنصوری نے اس اقدام کو نئی نسل میں خوداعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں اور کاروباری سوچ پروان چڑھانے کی ایک مؤثر کوشش قرار دیا۔ مزید برآں، فیسٹیول کے اختتامی پروگرام میں شیخہ عائشہ بنت حمید المعلا کی خصوصی شرکت اور بچوں، منتظمین و معاون اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازات پیش کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق ’ہوامیر فریجنا‘ کا کلیدی مقصد نئی نسل کو عملی کاروباری تجربات فراہم کرنا اور خاندانوں کو اپنی اماراتی ثقافت و روایات سے جوڑے رکھنا ہے۔