مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی
Web Desk
16 November 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فورسز نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور مشرقی نابلوس کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ چھاپوں کے دوران دو فلسطینی بھائیوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ تشدد کا نشانہ بنا کر چار شہریوں کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج بھاری بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور مشرقی نابلوس میں داخل ہوئی اور متعدد رہائشی گھروں کا محاصرہ کر کے تلاشی لی۔ اس کارروائی کے دوران قابض اہلکاروں نے گھروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے قیمتی گھریلو سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ماہر اور سلام ابو عامر نامی دو فلسطینی بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ چھاپوں اور تلاشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے بہیمانہ تشدد سے چار فلسطینی شہری زخمی ہو گئے، جنہیں اطلاع ملتے ہی فلسطینی ہلالِ احمر کے طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
متعلقہ عنوانات
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026