آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال
Web Desk
14 November 2026
مائیکروسافٹ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے زائد عرصے سے جاری تکنیکی خرابی اور تعطل کے بعد کمپنی کی مختلف اہم آن لائن سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب ٹیمز، آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت تمام متاثرہ ایپلی کیشنز بحفاظت کام کر رہی ہیں۔
ٹیکنالوجی جائنٹ مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام متاثرہ سروسز کی بحالی کا پیچیدہ عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے، اور دنیا بھر کے صارفین اب کسی بھی رکاوٹ کے بغیر معمول کے مطابق ان تمام ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کو استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کی ان سروسز میں یہ تکنیکی تعطل 24 گھنٹے سے بھی زائد وقت تک جاری رہا، جس کے باعث عالمی سطح پر کاروباری اداروں، سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور دیگر تنظیموں کے آن لائن روزمرہ رابطوں اور اہم ترین دفتری سرگرمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس بڑی بندش کے دوران بالخصوص مائیکروسافٹ ٹیمز کے ذریعے شیڈول کی جانے والی آن لائن میٹنگز، آؤٹ لک کی ای میل سروس اور جدید اے آئی ٹول کوپائلٹ کے استعمال میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں، تاہم اب سروسز کی مکمل بحالی سے صارفین نے نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
14 November 2026
پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
14 November 2026
حکومتی قانونی ٹیم کا نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کی تجویز پر غور
14 November 2026
دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں، جرم ہے، سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں: ملک احمد خان
14 November 2026
میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کا شیڈول جاری
14 November 2026
بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارج ہلاک
14 November 2026
خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ
14 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب
14 November 2026