امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
Web Desk
16 November 2026
امریکا میں فضائی آپریشن مسلسل تیسرے روز بھی شدید متاثر رہا، جہاں تکنیکی خرابی کے اثرات برقرار رہنے کے باعث مزید 5 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فضائی پروازوں کا ڈیٹا فراہم کرنے والی معروف ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ (FlightAware) کے مطابق ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر ایک ہزار 600 سے زائد پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 3 ہزار 600 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعے کے روز ایک سنگین تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پروازوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی تھی۔ اس ہنگامی فیصلے کے نتیجے میں تقریباً پانچ گھنٹے تک فضائی آپریشن معطل رہا، جو 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکا میں فضائی سفر کی طویل ترین ملک گیر معطلی قرار دی جا رہی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق آرکنساس کے شہر ایل ڈوراڈو میں ایک راؤٹر کی تبدیلی کے دوران پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی نے ٹیکساس کے شہر امریلو سمیت دیگر اہم فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز کے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ اس مواصلاتی تعطل کے باعث فضائی ٹریفک کا مجموعی نظام درہم برہم ہوا اور پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا۔ اگرچہ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے امید ظاہر کی ہے کہ آج فضائی آپریشن معمول پر آ جائیں گے، تاہم مسلسل تیسرے روز بھی بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس تکنیکی خرابی کے اثرات بدستور برقرار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
17 November 2026
باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس
17 November 2026
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
17 November 2026
امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 November 2026
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم
17 November 2026