یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
Web Desk
16 November 2026
یمن کی حکومتی فورسز نے اپنے مرکزی اڈے عدن کے دفاع پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل باب المندب آبنائے کے قریبی علاقوں اور تعز صوبے کے مغربی حصے میں واقع ذباب ایئرپورٹ سے افواج کے انخلا اور منتقلی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی یمنی حکومت کی جانب سے بحیرہ احمر کے داخلی راستے کے قریب ساحلی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جاری چھ ہفتوں پر مشتمل جوابی کارروائی ختم ہو گئی ہے، جسے حوثی ملیشیا کے خلاف جنگ میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حوثی ملیشیا کی تیز رفتار پیش قدمی اور اب حکومتی فورسز کی پسپائی کے بعد اس بات کا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ حوثی دوبارہ 2015ء سے حکومتی مرکز بنے جنوبی ساحلی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں جبکہ سعودی عرب کی تیل برآمدات پر دباؤ بڑھنے کے ساتھ ساتھ حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنا بھی مزید مشکل ہو سکتا ہے، تاہم سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کی جانب سے تاحال اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم
16 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان
16 November 2026
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع
16 November 2026
ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی، عماد بٹ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر
16 November 2026
جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا
16 November 2026