چینی سائنسدانوں کا نئی نسل کیلئے ہتھیار بنانے والا جنریٹر دریافت
Web Desk
7 February 2026
بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے ایک انتہائی طاقتور انرجی جنریٹر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مستقبل میں نئی نسل کے ڈائریکٹ انرجی ہتھیاروں کی تیاری کی بنیاد بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ہائی پاور مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں ہائی پاور مائیکرو ویو ہتھیار اپنی لامحدود فائرنگ صلاحیت اور کم لاگت کے باعث روایتی بندوقوں اور میزائلوں کے متبادل کے طور پر عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ان ہتھیاروں کی خاصیت یہ ہے کہ یہ روایتی گولہ بارود کے بغیر اہداف کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق چین، روس اور امریکا کے سائنس دان اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی جا سکتی ہے جس کے ذریعے خلا میں موجود سیٹلائٹس کو غیر فعال یا تباہ کیا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی ہتھیاروں کے ذریعے خلا میں سیٹلائٹس کو نشانہ بنانا نہایت مشکل اور خطرناک عمل ہے کیونکہ اس سے مدار میں ملبہ پھیل سکتا ہے، جس کے غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں، حتیٰ کہ اپنے ہی ملک کے سیٹلائٹس کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔تھیوری کی سطح پر مائیکرو ویو ہتھیار اس مسئلے کا ممکنہ متبادل حل سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ یہ کم سے کم ملبہ پیدا کیے بغیر سیٹلائٹس کو غیر فعال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026