چین نے ری یوزایبل تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا
Web Desk
9 February 2026
بیجنگ: چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال (ری یوزایبل) تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ یہ تجرباتی خلائی جہاز دوبارہ قابلِ استعمال خلائی ٹیکنالوجی کی جانچ اور توثیق کے لیے مختلف سائنسی تجربات انجام دے گا۔ مشن کا مقصد مستقبل میں دوبارہ استعمال کے قابل خلائی جہازوں کی تیاری کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔
اسی سلسلے میں، چین کے خود ساختہ ہائبرڈ بغیر پائلٹ کارگو طیارہ YH-1000S نے جنوب مغربی چین کے چونگ چنگ میونسپلٹی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔
چائنا اکیڈمی آف ایرو سپیس ایروڈائنامکس کے مطابق YH-1000S میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہائبرڈ پاور سسٹم نصب ہے، جو نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ اپنے پیشرو YH-1000 کے مقابلے میں کم فاصلے پر ٹیک آف اور لینڈنگ، زیادہ وزن اٹھانے اور طویل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ YH-1000 نے گزشتہ سال مئی میں اپنی پہلی پرواز کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026