چین: 3 ہزار فٹ بلند ہاتھوں سے تراشی گئی حیرت انگیز پہاڑی
Web Desk
1 July 2026
چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ چنگ میں واقع ‘لانائنگ کلف روڈ’ اپنی منفرد تعمیر، انتہائی دشوار گزار راستے اور سحر انگیز مناظر کی بدولت دنیا کی خطرناک ترین اور حیرت انگیز پہاڑی سڑکوں میں شمار کی جاتی ہے۔
سطح سمندر سے تقریباً 3 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ سڑک ایک عمودی پہاڑ کے سینے کو ہاتھوں سے تراش کر بنائی گئی ہے، جو مقامی آبادی کے بے مثال عزم، محنت اور ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس سڑک کی تعمیر کے پیچھے ایک دلفریب کہانی چھپی ہے۔ سال 2001ء میں لانائنگ گاؤں کے محض 23 گھرانوں پر مشتمل ایک چھوٹی سی آبادی، جو کٹی پھٹی پہاڑیوں کے باعث بیرونی دنیا سے بالکل کٹی ہوئی تھی، نے اپنی مدد آپ کے تحت پہاڑ کے خطرناک کنارے کو کاٹ کر گاڑیوں کے گزرنے کے قابل سڑک بنانے کا ایک تاریخی اور بڑا فیصلہ کیا۔
اس کٹھن مقصد کو پورا کرنے کے لیے 1.2 کلومیٹر طویل سڑک کے مختلف حصے گاؤں کے ہر گھرانے کے سپرد کیے گئے۔ انتہائی دشوار گزار اور سیدھے راستے کے باعث وہاں تک کسی قسم کی تعمیراتی مشینری کا پہنچنا ناممکن تھا، اور نہ ہی محض 80 افراد پر مشتمل اس چھوٹے سے گاؤں کے مکینوں کے پاس اتنی جدید مشینری خریدنے کے مالی وسائل موجود تھے۔ اس سڑک کا بیشتر کام لوہے کی روایتی چھینی اور ہتھوڑے کی مدد سے اپنے ہاتھوں سے انجام دیا۔ آج یہ سڑک نہ صرف ان کے لیے بیرونی دنیا کا راستہ ہے، بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک حیرت انگیز شاہکار بن چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
7 September 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مئی کے بعد کم ترین سطح پر آگئی
7 September 2026
امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں پوری عالمی برادری کیخلاف ہے: اسماعیل بقائی
7 September 2026
برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
7 September 2026
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
7 September 2026
حوثیوں کا 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کا تیسرا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
7 September 2026
اسرائیلی اشتعال انگیزی سے شروع جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے: اردوان
7 September 2026
امریکی بحری جہازوں کیلئے خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران
7 September 2026