LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مئی کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

Web Desk

7 September 2026

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی اینالیٹکس فرم کیپلر (Kpler) کے شپنگ ڈیٹا کے حوالہ سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز میں تجارتی و ایندھن بردار بحری جہازوں کی آمدورفت رواں سال مئی کے بعد اپنے کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس اہم ترین سمندری شاہراہ سے روزانہ اوسطاً صرف 10 تجارتی بحری جہاز گزر رہے ہیں، جبکہ حالیہ ہفتے کے روز (سنیچر) صرف 2 اور اتوار کو محض 6 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا۔

شپنگ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور خطرے کے باعث زیادہ تر بحری جہازوں نے امریکی و مغربی کوریڈور کے بجائے ایران کے مقرر کردہ بحری راستے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سفر مکمل کیا۔ خطے میں امریکہ اور ایران کے مابین آئل ٹینکرز پر حالیہ جواباً حملوں کے بعد بحری ٹریفک کی نقل و حرکت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ اور تجارتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے