LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

نئے صوبے بننے چاہئیں، باؤنڈری کا تعین عوام کرے گی: کیپٹن (ر) صفدر

Web Desk

7 September 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بالکل بننے چاہئیں اور ہزارہ صوبے کا قیام خود ہزارہ کے عوام کی خواہشات اور مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ چناب نگر آمد کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ نئے صوبوں کی حدود اور قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کروانا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسمبلیوں کے اندر اکثر دباؤ ڈال کر اور بازو مروڑ کر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبوں کے ایسے اہم فیصلے کرتے وقت علاقائی سیاسی قیادت کو لازمی طور پر مشاورت میں شامل کیا جائے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ ہم اصولی طور پر نئے انتظامی صوبوں کی تشکیل کے حامی ہیں، تاہم نئے صوبوں کی حدود کا حتمی تعین وہاں کے مقامی عوام کی صوابدید پر ہونا چاہیے۔ گفتگو کے اختتام پر انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا بالکل ذاتی نقطۂ نظر ہے، جبکہ اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ اور رسمی جماعت کا موقف جاننے کے لیے عطاء تارڑ، پرویز رشید، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سے رابطہ کیا جائے۔