پی ٹی آئی کے احتجاج و لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Web Desk
7 September 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے مجوزہ احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار دفتر نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے کل کے لیے مقرر کر دیا ہے، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی جانب سے دائر کردہ اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کریں گے۔
دائر کی گئی درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہیں اور راستے شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا جائے، جبکہ سرکاری دفاتر اور وسائل کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو روکا جائے۔ علاوہ ازیں، درخواست گزار نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ وزیراعلیٰ کے دفتر (چیف منسٹر آفس) کو سیاسی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے باقاعدہ ڈیکلریشن جاری کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
5 October 2026
سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
5 October 2026
آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی
5 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 October 2026
میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ
5 October 2026
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
5 October 2026
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا سے متعلق اہم فیصلہ ب
5 October 2026
مجھے نفسیاتی طور پر اسپرین کی ضرورت ہے، ٹرمپ
5 October 2026