امریکی بحری جہازوں کیلئے خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران
Web Desk
7 September 2026
ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے خطے میں جاری کشیدگی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الشرق الاوسط میں امریکی بحری جہازوں، جنگی بیڑوں اور عسکری تنصیبات کے لیے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے حال ہی میں سمندر میں موجود امریکی بحری جہازوں کے فرضی ہدف پر جدید ترین میزائل حملوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جبکہ تنازعات و ناگوار حالات کے دوران اور اس کے بعد بھی ایرانی دفاعی صلاحیتوں کو وسعت دینے اور تیز کرنے کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔
ابراہیم رضائی نے زور دے کر کہا کہ دشمن کی جانب سے عائد پابندیوں، حملوں اور تمام تر دباؤ کے باوجود ایران کی فوجی اور صنعتی دفاعی پیشرفت نہ صرف رکی نہیں بلکہ مزید تیز ہوئی ہے۔ ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کو دشمن کی جانب سے لاحق خطرات کی بدلتی نوعیت اور جغرافیائی صورتحال کے عین مطابق اپنی دفاعی، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ کر رہا ہے تاکہ خطے میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
7 September 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مئی کے بعد کم ترین سطح پر آگئی
7 September 2026
امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں پوری عالمی برادری کیخلاف ہے: اسماعیل بقائی
7 September 2026
برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
7 September 2026
عوامی ریفرنڈم کسی وزیر کے بیان سے نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ
7 September 2026
پی ٹی آئی کے احتجاج و لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
7 September 2026
نئے صوبے بننے چاہئیں، باؤنڈری کا تعین عوام کرے گی: کیپٹن (ر) صفدر
7 September 2026
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
7 September 2026