امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں پوری عالمی برادری کیخلاف ہے: اسماعیل بقائی
Web Desk
7 September 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی معاشی جنگ اور یکطرفہ اقتصادی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ پوری بین الاقوامی برادری کے خلاف جارحیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشی جبر عالمی تجارت کی آزادی کے بنیا دی اصولوں کے خلاف ہے، اور امریکہ اپنی تاریخی و معاشی غلطیوں کا تاوان اور قیمت پوری دنیا سے وصول کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے اور عالمی منڈی میں پیدا ہونے والی مشکلات کا ذمہ دار کسی صورت ایران نہیں بلکہ امریکی انتظامیہ ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایجنسی کا سربراہ امریکہ اور یورپی طاقتوں کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اسماعیل بقائی نے جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ وہ امریکی مفادات کے لیے خود کو استعمال نہ ہونے دیں۔ بحری تحفظ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی پانیوں میں بحری جہازوں پر حملوں کی ابتدا خود امریکہ نے کی ہے، اور امریکہ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کی کوششیں ہمیں اپنے دفاع کا مکمل آئینی و بین الاقوامی حق دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے صدر مسعود پزشکیان اور چینی صدر کے درمیان کرغزستان میں منسوخ ہونے والی ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کی شدید مصروفیت کے باعث نہ ہو سکی اور اس کا کوئی دوسرا سیاسی مطلب نہیں نکالا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
24 November 2026
روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن
24 November 2026
نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان
24 November 2026
مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ
24 November 2026
عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری
24 November 2026
خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
24 November 2026
ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب
24 November 2026