LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

Web Desk

7 September 2026

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر اہم رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں عالمی رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو مسلسل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے لیے لندن کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن کے عمل میں امریکی قیادت کی جانب سے شروع کیے گئے حالیہ مذاکراتی عمل کی مکمل تائید کی۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ‘دو ریاستی حل’ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلیجی خطے اور عالمی تجارتی بحری آمدورفت کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ محفوظ طریقے سے کھولنے اور ایران کو ایٹمی و جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے مشترکہ عالمی اقدامات اور حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔