ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
Web Desk
7 September 2026
ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے حامی بیانات پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی اثاثوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں امریکی عسکری و معاشی اثاثے بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا تیل و گیس کی پیداوار کا انفراسٹرکچر اگر کھلی جگہوں پر قائم ہے تو خطے میں امریکی تیل و گیس کی کمپنیاں اور عسکری اڈے بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ قالیباف نے کہا کہ ایران پہلے ہی اپنی جارحانہ و دفاعی صلاحیتیں ثابت کر چکا ہے اور خطے میں ناقابلِ استعمال یا شدید متاثرہ امریکی فوجی اڈے اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں۔
دوسری جانب، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کی عسکری صلاحیتوں کو کسی بھی جغرافیائی مقام پر مکمل طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ نے دشمن کے جنگی جہازوں کی آپریشنل اور جنگی صلاحیتوں کو طویل عرصے کے لیے متاثر کیا ہے اور خطے میں غیر ملکی افواج کی نقل و حرکت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس دوران پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) نے ایک بار پھر دہرایا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی کوریڈور کے ذریعے بحری جہازوں کا سفر اب انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، لہٰذا تمام تجارتی جہاز محفوظ نقل و حمل کے لیے ایران کے مقرر کردہ سمندری راستے استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق خلیجِ فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عمان میں داخل ہونے والے تمام بحری جہازوں کی فضائی و بحری نگہداشت بلا تعطل جاری ہے
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مئی کے بعد کم ترین سطح پر آگئی
7 September 2026
امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں پوری عالمی برادری کیخلاف ہے: اسماعیل بقائی
7 September 2026
برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
7 September 2026
عوامی ریفرنڈم کسی وزیر کے بیان سے نہیں ہوگا: رانا ثنا اللہ
7 September 2026
پی ٹی آئی کے احتجاج و لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
7 September 2026
نئے صوبے بننے چاہئیں، باؤنڈری کا تعین عوام کرے گی: کیپٹن (ر) صفدر
7 September 2026
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
7 September 2026
دھرنے اپنی ذات نہیں، عوامی حقوق کے لیے دے رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 September 2026