LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

دھرنے اپنی ذات نہیں، عوامی حقوق کے لیے دے رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

7 September 2026

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جاری احتجاج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف غریب عوام کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے دھرنے دے رہی ہے۔ لاہور میں دھرنے کے شرکاء اور فیصل آباد ڈویژن سے آئے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کو سڑکوں پر بیٹھنے کا شوق نہیں، بلکہ حکومت کی جانب سے عوام پر کی جانے والی ناانصافیوں کے باعث باہر نکلنا پڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھرنا کبھی ہمارا مقصد نہیں رہا، ہماری جدوجہد کا اصل محور عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں، طلبہ اور مزدوروں سے نااہل حکومت ٹیکس کے نام پر جبر کر رہی ہے۔ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کیا جائے۔ منصورہ آنے والی حکومتی مذاکراتی ٹیم پر بھی ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ غریبوں کا خون نچوڑنے کے بجائے اشرافیہ اور لگژری گاڑیوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ امیر جماعت نے ملک میں قائم سودی نظام کو آئینِ پاکستان کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر حکومت سود میں صرف ایک فیصد کمی کرے تو خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی، کیونکہ سالانہ 8 ہزار ارب روپے سے زائد رقم اصل قرض کے بجائے صرف سود کی ادائیگی میں ضائع ہو جاتی ہے۔