بھارتی ریاست منی پور میں خونریزی، تشدد کا سلسلہ جاری، فائرنگ سے خاتون ہلاک، دو زخمی
Web Desk
14 November 2026
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی تشدد اور خونریزی کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے کے خلاف کوکی قبائل کی نمائندہ تنظیم کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی (سی او ٹی یو – CoTU) نے ضلع کانگپوکپی (نگپوکپی) میں 48 گھنٹے کی مکمل ہڑتال اور پہیہ جام کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی تنظیم نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے علاقے سے تمام مرکزی اور ریاستی سکیورٹی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ریاستی نائب وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق نئی دہلی کی تسلط پسندانہ پالیسیوں اور مقامی آبادی کے بنیادی حقوق سلب کیے جانے کے خلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی اور خودمختاری کی تحریکیں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست منی پور میں مئی 2023ء سے شروع ہونے والے نسلی فسادات اور خونریزی میں اب تک سرکاری و غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 306 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 49 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔ ریاست میں بدترین امن و امان اور انتہائی کشیدہ حالات کے پیشِ نظر منی پور ہائیکورٹ نے بھی مردم شماری کے عمل کو 30 اپریل 2027ء تک مؤخر کرنے اور روکنے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم کے بعد تفریحی کشتی ڈوب گئی
14 November 2026
گولڈن ویزا کے نام پر فراڈ، اماراتی عدالت کا متاثرہ خاتون کو 13 ہزار 600 درہم ادا کرنے کا حکم
14 November 2026
دبئی میں اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی 27 ہزار 756 خلاف ورزیاں ریکارڈ
14 November 2026
شارجہ بک فیئر: بچوں کو اپنی حفاظت، اجنبی افراد سے بچاؤ کیلئے خصوصی تربیت
14 November 2026
محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا
14 November 2026
رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول
14 November 2026
روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے: ترجمان کریملن
14 November 2026
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
14 November 2026