موٹر سائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر 22 ہزار روپے کا چالان
Web Desk
5 November 2025
موٹر سائیکل پر چھ بچوں کو بٹھانے والے شہری کو 7 ہزار روپے (22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا چالان کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے علاقے گڑھ مکتیشور میں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ کر رہی تھی کہ ایک شخص کو 6 بچوں کو موٹر سائیکل پر لے جاتا دیکھ کر ٹریفک پولیس اہلکار دنگ رہ گئے اور اس سے ہاتھ جوڑ کر 7 ہزار روپے کا چالان کر دیا۔
ٹریفک اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ہاتھ جوڑے کھڑا ہے۔
پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار نے اپنی اور بچوں کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا، جواب میں افسران نے متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر 7000 روپے کا چالان جاری کیا۔
تصویر میں ٹریفک پولیس اہلکار بائیکر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے اس کا مقصد عوامی بیداری اور سڑک کی حفاظت کی اپیل کے طور پر تھا۔
ٹریفک پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ اشارہ شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچنے کی درخواست کی علامت ہے
متعلقہ عنوانات
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026
جاپان میں 118 سال پرانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل کردی گئی
24 September 2026
ترکیہ: بڑی مقدار میں لوبیا پکانے کا عالمی ریکارڈ
24 September 2026