چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا
Web Desk
6 February 2026
کراچی: سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں گلوکاری کر کے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کیا ہے۔
چاہت کا یہ نیا گانا “بُوہے باریاں” ہے، جو اصل میں حدیقہ کیانی کا معروف گیت ہے۔ چاہت نے اپنے انداز میں اس گانے کو پیش کیا اور ویڈیو یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر دی۔
سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے چاہت کی اس نئی پیشکش پر دلچسپ اور متنوع تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ “حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پر ہتک عزت کا مقدمہ کرو”، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہ دنیا کا واحد گلوکار ہے جس کے بول، موسیقی، ویڈیو، انداز اور تال ہر ایک اپنی سمت میں جا رہا ہے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کر رہا”، اور اس کے ٹیلنٹ کو منفرد قرار دیا۔
چاہت فتح علی خان کے اس گانے نے بسنت کے تہوار میں خوشیوں کے ساتھ ہنسی اور مزاح کا عنصر بھی شامل کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026