فیض حمید کے خلاف 9 مئی اور دیگر مقدمات بھی چلیں گے، خواجہ آصف
Web Desk
13 December 2025
فیض حمید کے خلاف 9 مئی اور دیگر مقدمات بھی چلیں گے، خواجہ آص
Cases Related to May 9 and Other Charges Will Also Be Pursued Against Faiz Hameed, Says Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پروجیکٹ 12 سال قبل شروع کیا گیا اور جنرل (ر) فیض حمید کی سربراہی میں انہیں اقتدار میں لایا گیا۔ ان کے مطابق فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے اور بانی پی ٹی آئی نے چار سال تک ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف احکامات فیض حمید کی جانب سے آتے تھے اور بانی پی ٹی آئی کے لیے 9 مئی کے واقعات برپا کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اگر فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ قائم رہتا تو پاکستان اندر سے برباد ہو جاتا۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر ان عناصر کو انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کا حق فیض حمید کو حاصل ہے مگر یہی حق نواز شریف کو نہیں دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ یہاں ختم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دشمنوں کا احتساب کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کے پھیلائے گئے “جراثیم” کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرتی ہے اور اس کی قیادت طالبان کو بھتا دیتی ہے۔ ان کے مطابق مغربی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جبکہ امریکی صدر متعدد بار پاکستان کی تعریف کر چکے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جنرل (ر) باجوہ بھی یہ سب دیکھ رہے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف 9 مئی اور دیگر مقدمات بھی چلیں گے، جبکہ بیوروکریسی اور دیگر اداروں میں چھپے عناصر کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ انہیں لٹیروں کے ٹھکانوں کا علم ہے اور سب کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں نواز شریف کے خلاف بولنے کا کہا گیا ورنہ قید کی دھمکی دی گئی۔ آخر میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ہائبرڈ نظام کے تحت ملک کو ری وائیو کیا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026