LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا,مرتضیٰ وہاب

Web Desk

28 December 2025

ایڈمنسٹریٹر کراچی و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات، پارکنگ فیس اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک سنجیدہ انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کے ایم سی آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو ڈاگ لورز کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے، جبکہ جن والدین کے بچوں کو کتوں نے کاٹا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کتوں کو مارا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جو بھی فیصلہ کیا جائے، اس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر انہیں علم ہے کہ ہر اقدام کے بعد ان کے خلاف پریس کانفرنسز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ریڈ لائنز کے حوالے سے ایک فیصلہ کیا گیا تھا اور جولائی کی جو ٹائم لائن دی گئی ہے، اس پر کام مکمل کروانے کے لیے وہ مسلسل زور دے رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ وہ تنقید سے گھبراتے نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے جو بھی ممکن ہوا کیا جائے گا، چاہے اس پر کتنا ہی دباؤ یا مخالفت کیوں نہ ہو۔

پارکنگ فیس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت اور کے ایم سی نے پارکنگ فیس ختم کر دی ہے، تاہم اس کے باوجود مختلف علاقوں میں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب مارکیٹ، طارق روڈ اور دیگر علاقوں میں ٹاؤنز والے شہریوں سے پیسے لے رہے ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پارکنگ کے نام پر ایک روپیہ بھی ادا نہ کریں اور اگر کہیں غیر قانونی وصولی ہو رہی ہو تو اس کی نشاندہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔