LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

انگلش فٹبال کی تاریخ میں سب سے بڑا اپ سیٹ، آرسنل کو فلیٹ ووڈ کے ہاتھوں شکست

Web Desk

28 October 2026

انگلش فٹبال کے کاراباؤ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جہاں چوتھے درجے (لیگ ٹو) کی ٹیم فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے مضبوط اور نامور حریف آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہائیبری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس تاریخی میچ کے 21 ویں منٹ میں آرون لوپالو بی کے گول کی بدولت فلیٹ ووڈ کو برتری ملی، جسے آرسنل کے وکٹر گیوکیریس نے دوسرے ہاف میں برابر کر دیا۔ میچ کے 86 ویں منٹ میں آرسنل کے کھلاڑی میکس ڈاؤمن کو ریڈ کارڈ ملا جس سے ان کی ٹیم دشواری کا شکار ہوئی۔ بالآخر پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں فلیٹ ووڈ کے گول کیپر جے لنچ نے اہم ترین کک روک کر اور کونر ہاؤگھی نے فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو 84 درجے اوپر رینکڈ ٹیم پر تاریخی فتح دلا دی۔