LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

چائے یا کافی دماغی بیماری کے خطرات میں کمی لا سکتی ہے: تحقیق

Web Desk

16 March 2026

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک طویل المدتی تحقیق کے مطابق، روزانہ معتدل مقدار میں کیفین والے مشروبات کا استعمال ڈیمینشیا (نسیان) کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ 1980 سے 2023 تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد مرد و خواتین کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ کیفین والی کافی اور چائے پینے والے افراد میں ذہنی زوال کی علامات دیگر کے مقابلے میں کم تھیں۔

تحقیق کے مطابق، نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی کے شرکا میں کافی کے زیادہ استعمال کا تعلق بہتر ذہنی کارکردگی اور یادداشت کی مضبوطی سے پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائی سوالناموں کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا سے یہ ثابت ہوا کہ کیفین نہ صرف ڈیمینشیا کے خطرے کو ٹالتی ہے بلکہ بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے