LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان

Web Desk

16 August 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی اور حمایت کے ساتھ پورے مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی اور تخریب کاری پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صہیو نی ریاست خطے میں کشیدگی کو فروغ دے رہی ہے، تاہم ایرانی عوام اپنے اتحاد اور پائیدار مزاحمت کے ذریعے تمام درپیش مشکلات اور چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔ صدر پزشکیان نے ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عوامی یکجہتی اور معاشی و تعلیمی میدان میں پیشرفت بالخصوص بچوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو رہبرِ انقلاب کی بھرپور اور مسلسل رہنمائی حاصل ہے، اور ایران نے کبھی دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےمسعود پزشکیان نے وضاحت کی کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ ماہرین کی تفصیلی مشاورت، قومی مفاد، ملکی وقار اور رہبرِ معظم کے بنیادی اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طے پایا ہے۔قومی یکجہتی اور پیشرفت: انہوں نے تاکید کی کہ ملک کو دفاعی و معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام طبقہ ہائے فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور تعلیمی ترقی پر خاص توجہ دینی ہوگی۔