LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی

سیالکوٹ کو شکست دیکر کراچی بلیوز نے 10ویں بار قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

Web Desk

5 December 2025

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی بلیوز نے دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 218 سے شکست دی۔

کراچی نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سیالکوٹ نے کھیل کے آخری روز 12 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 314 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63 عبداللہ شفیق 59 اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کراچی کے ثاقب خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ کراچی بلیوز نے 10 ویں مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا جبکہ کراچی نے مجموعی طور پر 22 ویں بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔عبداللہ فضل پلیئر آف دی میچ، سعد بیگ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر، بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ ملتان کے علی عثمان بولر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔فائنل جیتنے والی کراچی بلیوز کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔ ہارنے والی سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو 40 لاکھ روپے دیے گئے۔