زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، عمر بتانے میں کبھی عار محسوس نہیں ہوئی: بشریٰ انصاری
Web Desk
5 October 2026
پاکستان کی سینئر اور محبوب اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور انہیں اپنی حقیقی عمر بتانے میں کبھی کوئی عار یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔ ایک حالیہ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سب کو فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ ان کی عمر 70 برس ہے اور انہوں نے کبھی بھی اپنی عمر چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
بشریٰ انصاری نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنی عمر کیوں ظاہر کر دیتی ہیں، جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ “میری کون سی فلمیں چل رہی ہیں جو میں عمر چھپاتی پھروں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی 70 سال کی عمر میں 50 کا نظر آتا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔ اپنی فٹنس کے راز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے، ماضی میں دبلی پتلی ہونے پر تنقید کا سامنا بھی رہا لیکن آج وہی فٹنس ان کے کام آ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی میں ہوئی اچاناک ملاقات میں راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز
4 October 2026
انجلینا جولی نے پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی
4 October 2026
جھانوی کپور کے ساتھ جعلی نازیبا ویڈیوز، جونیئر این ٹی آر کا سخت ردعمل
4 October 2026
عمران ہاشمی کے لگژری گیراج میں کروڑوں روپے کی نئی مرسڈیز شامل
4 October 2026
پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائیر‘ آسکرز 2027ء کیلئے منتخب
3 October 2026
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر
2 October 2026
کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی آج 5 ویں برسی منائی جارہی ہے
2 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
1 October 2026