LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پیسے بٹورنے کے واقعات پر برہم

Web Desk

8 January 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ نامعلوم عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے خود کو ان ظاہر کرتے ہیں اور خیرات و فلاحی کاموں کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر موجود متعدد اکاؤنٹس ان کے نہیں ہیں اور عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اداکارہ کے مطابق کچھ جعلی اکاؤنٹس مذہبی دنوں کے موقع پر غریبوں کی مدد کے نام پر چندہ مانگتے ہیں جبکہ بعض این جی او بنانے کا دعویٰ کر کے بیواؤں اور نادار افراد کیلئے رقم طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے ان حرکات کو سستی اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر لوگوں کو بلیک میل بھی کر رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی آگاہی دے چکی ہیں، تاہم جعلی اکاؤنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر وہ کبھی کسی کی مدد کرتی ہیں تو ذاتی طور پر اور خاموشی سے کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوشل میڈیا کے ذریعے چندہ جمع نہیں کیا۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مشہور شخصیت کے نام سے پیسے مانگنے والے اکاؤنٹس پر اندھا اعتماد نہ کریں اور فراڈ سے ہوشیار رہیں۔