LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان

Web Desk

30 September 2026

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شوبز انڈسٹری میں شاندار واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی معروف اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے ساتھ ایک نئی فلم میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

بیرونِ ملک مصروفیات سمیٹ کر پاکستان واپس آنے والی اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی تین نئے پراجیکٹس پر کام شروع کرنے جا رہی ہیں، جن میں دو ڈرامہ سیریلز اور ایک فلم شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ فلم کی مکمل کاسٹ کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے، تاہم معروف کامیڈین اور اداکار سہیل احمد (عزیزی) بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان کے دونوں نئے ڈراموں کی شوٹنگ بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں شروع ہوگی۔

معاشرتی مسائل اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ عموماً معاشرے کے اہم اور چبھتے ہوئے مسائل پر ہی بات کرتی ہیں، اور میر رضا و مصطفیٰ عامر کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی تکلیف دہ واقعہ سامنے آئے تو وہ بطورِ انسان اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں، لیکن وہ کبھی کسی کی دل آزاری کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان کے ساتھ ایک ٹی وی پروگرام (میزبان نادیہ خان) میں پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ پریشے ایک باصلاحیت ڈیزائنر ہیں (جنہوں نے حال ہی میں نیویارک فیشن ویک میں اپنی ’سیکنڈ سکن‘ کلیکشن پیش کی تھی)، اور ان کے انٹرویو میں گفتگو کا محور ان کی کامیابی ہونی چاہیے تھی نہ کہ ان کے لباس یا ذاتی انتخابات۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا اپنا ذاتی انداز ہوتا ہے، البتہ پروگرام کے بعد میزبان کو ملنے والی ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور ناقدین کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بھی ایک حد ہونی چاہیے، کیونکہ آج کل ہر شخص دو مائیک لگا کر پوڈکاسٹ شروع کر دیتا ہے اور بغیر کسی معلومات کے دوسروں پر بے جا تنقید شروع کر دیتا ہے۔