پاکستانی پنجابی ایکشن فلم ‘بلھا’ کا موشن پوسٹر جاری
Web Desk
1 February 2026
لاہور: پاکستانی پنجابی ایکشن فلم ‘بلھا’ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شائقین سینما میں جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے۔ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں مونا لیزا، نعیمہ بٹ، عدنان بٹ، علی جوش، ماہم مرزا اور آصف خان شامل ہیں۔
فلم کے موشن پوسٹر اور ٹیزر نے بلھا کے سنسنی خیز ایکشن، شاندار انداز اور بصری وسعت کی جھلک پیش کی ہے۔ ٹیزر لانچ ایونٹ لاہور کے مقامی سینما میں منعقد ہوا جس میں فلم کی کاسٹ، تخلیقی ٹیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
ہدایتکار شعیب خان کے مطابق، ‘بلھا’ ایک جدید دور کے ہیرو کی کہانی ہے جو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔ فلم پنجابی ثقافت، روحانیت اور آفاقی موضوعات جیسے ظلم، مزاحمت اور ایمان کو یکجا کرتی ہے۔
فلم کے پروڈیوسر وہورا نے کہا کہ ‘بلھا’ پاکستانی پنجابی سینما کی ثقافتی اور تجارتی طاقت کا مظہر ہے اور یہ فلم مقامی ثقافت سے جڑی نئی فلم سازی کی بنیاد رکھے گی۔ فلم عیدالفطر 2026 پر ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026