برطانیہ کا خلائی میدان میں بڑا قدم، خلا میں پہلی فیکٹری نے کام شروع کردیا
Web Desk
3 January 2026
برطانیہ کے شہر کارڈف میں قائم جدید ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس فورج نے خلا میں صنعت کاری کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے مائیکروویو اوون کے سائز کی ایک منی فیکٹری کامیابی سے خلا میں بھیج دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خلائی فیکٹری نہ صرف کامیابی سے مدار میں داخل ہو گئی ہے بلکہ اس کی بھٹی کو فعال کر کے ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت حاصل کرنے کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ تجربہ خلا میں صنعتی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم تکنیکی سنگِ میل ہے۔ اگلے مرحلے میں اس خلائی فیکٹری کے ذریعے سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے لیے درکار خصوصی مواد تیار کیا جائے گا، جسے بعد ازاں زمین پر واپس لا کر الیکٹرانکس، مواصلاتی نظام، کمپیوٹنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر جدید صنعتوں میں استعمال کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خلا کا ماحول سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے لیے انتہائی موزوں ہے، کیونکہ مائیکرو گریویٹی کی وجہ سے ایٹمز زیادہ درست ترتیب کے ساتھ جڑتے ہیں، جبکہ ویکیوم ماحول آلودگی کے خطرات کو بھی نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے۔ اسی باعث خلا میں تیار ہونے والا مواد زمین پر بننے والے مواد کے مقابلے میں کہیں زیادہ خالص اور معیاری ہو سکتا ہے۔
اسپیس فورج کے چیف ایگزیکٹو جوش ویسٹرن کے مطابق خلا میں تیار کیے گئے سیمی کنڈکٹرز زمین پر تیار ہونے والوں کے مقابلے میں چار ہزار گنا زیادہ خالص ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ جدید سیمی کنڈکٹرز فائیو جی ٹاورز، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز، جدید طیاروں اور دیگر حساس ٹیکنالوجیز میں استعمال کیے جا سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھتا ہے تو یہ خلا میں مینوفیکچرنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جو عالمی ٹیکنالوجی اور صنعت کے نقشے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026