LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک جاپان اور چین نے امریکا کی نئی ٹیرف تجویز کو افسوسناک قرار دیدیا کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم

دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی دھمکی، بھارتی حکام میں تشویش

Web Desk

26 November 2026

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے 29 نومبر کو بنگلور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ سے قبل بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد بھارتی سیکیورٹی حکام اور پولیس نے فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھمکی آمیز ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو موصول ہوئی ہے، جس میں کنسرٹ کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے۔ ای میل میں تقریب میں شریک ہونے والے افراد کو بھی نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مبینہ دھمکی آمیز پیغام میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کنسرٹ میں ہرگز نہ لائیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فون کالز کا جواب دینے اور میٹرو میں سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دھمکی آمیز ای میل کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام پیغام کے مندرجات اور تکنیکی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس میں دی گئی اطلاعات کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ممکنہ خطرے کی نوعیت کا درست تعین کر کے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔