انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک
Web Desk
26 November 2026
انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث 13 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ 13 کان کن تاحال زیرِ زمین پھنسے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز شدید بارشوں کے نتیجے میں کان کی سرنگ میں اچانک پانی بھر گیا جس سے اندر کام کرنے والے 26 مزدور پھنس گئے تھے؛ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 6 کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی 13 لاپتہ مزدوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کان کے اندرونی راستے انتہائی تنگ، پھسلن سے بھرے اور تاریکی میں ڈوبے ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو کان کی گہرائی تک رسائی اور پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
26 November 2026